ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مندر کے سالانہ تہواور میں غیر ہندوؤں کو دکانیں لگانا ممنوع۔ ہندوجاگرن ویدیکے

مندر کے سالانہ تہواور میں غیر ہندوؤں کو دکانیں لگانا ممنوع۔ ہندوجاگرن ویدیکے

Sun, 24 Apr 2016 19:33:11  SO Admin   ایس او نیوز

منگلورو 22؍اپریل (ایس او نیوز)ہندتووادی شدت پسند تنظیم کے طور پر پہچان رکھنے والے ہندو جاگرن ویدیکے (ایچ جے وی) کی طرف سے ایک متنازعہ پوسٹر چسپاں کیا گیا ہے کہ گنیش پورہ کاٹی پلا میں مہاگنپتی مندر کے سالانہ تہوار(جاترا)کے موقع پر اس علاقے میں غیر ہندوؤں کو دکانیں ( اسٹالس) لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
معتبر ذریعے سے ملی خبر کے مطابق اس معاملے میں ہندو جاگرن ویدیکے نے مندر کی انتظامیہ سے کوئی صلاح و مشورہ نہیں کیا ہے بلکہ اپنے طور پر یکطرفہ فیصلہ کرکے اس طرح کے پوسٹر لگائے ہیں۔جس کی تصدیق اس بات سے ہوئی کہ مندر کی انتظامیہ کمیٹی کے عہدیدارمسٹر ننگیا سے جب رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے صاف کہا کہ ایسی کسی بھی نوٹس کا انہیں علم نہیں ہے۔مزید کہا کہ جاترا مہااتسو میں ایک عرصہ سے غیر ہندو حصہ بھی لیتے رہے ہیں اور دکانیں بھی لگاتے رہے ہیں،ہم نے کبھی بھی اس کی مخالفت نہیں کی ہے۔جبکہ مندر کے ایک اور بھکت گنیش کمار کا کہنا تھا کہ ہندو جاگرن ویدیکے والوں کو مندر کے معاملات میں دخل اندازی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔غیر ہندوؤں کو اجازت دینا یا نہ دینا مندر انتظامیہ کے اختیار میں ہے ،کسی اور تنظیم کو اس میں مداخلت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔


Share: